ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (کل)کراچی میں ہوگا

پیر 21 اگست 2017 19:32

ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (کل)کراچی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (کل) منگل کو کراچی میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے جبکہ زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہونگے۔ اسلام آباد زون کی زونل ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں ہوگا۔ ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان چاند کی رویت کے حوالے سے اعلان کریں گے۔

متعلقہ عنوان :