ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گراں فروشی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈائون جاری

گرانفروشی پر43,500روپے جرمانہ عائد،29 افراد کے خلاف مقدمات درج،30 افراد گرفتار

پیر 21 اگست 2017 19:32

ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گراں فروشی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈائون جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء) ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈائون کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نی579مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر44دکانداروں کے چالان کیے جبکہ43,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،29افراد کے خلاف مختلف تھانوں میںمقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور 30فراد کو گرفتار کروایا گیا۔

(جاری ہے)

10افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈ پٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :