پیپلزپارٹی لیاری نے ہر دور میں اپنی جدو جہد سے پارٹی میں اپنا مقام نمایاں رکھا ہے،نثار احمد کھوڑو

پیر 21 اگست 2017 19:32

پیپلزپارٹی لیاری نے ہر دور میں اپنی جدو جہد سے پارٹی میں اپنا مقام نمایاں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء) پیپلزپارٹی لیاری نے ہر دور میں اپنی جدو جہد سے پارٹی میں اپنا مقام نمایاں رکھا ہے اور خاص کر ہر آمرو جابرکے سامنے سیسا پلائی دیوار ثابت ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پی پی پی سندھ کے صدر سینئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو نے لیاری چاکیواڑہ فوٹو لین میں سابق رکن قومی اسمبلی حاجی عبدالرحیم بلوچ کی سولہویں برسی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا نثار احمد کھوڑو نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں قانون کی پاسداری کا راستہ دکھانے والے آج خود عدالت کا فیصلہ ماننے سے انکاری ہیں اور عدالتوں سے ٹکرائو کا ماحول پیداکیا جارہا ہے۔

جلسے سے پی پی پی سندھ کے سیکریٹری جنرل سید وقار مہدی نے کہا کہ آج پورے ملک میں ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے کامیاب جلسے اس بات کی نوید دے رہے ہیں کہ کراچی سے لیکر خیبر تک آج کا مقبول نعرہ - وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری ہی ہونگے کیونکہ بلاول ہی وہ لیڈرشپ ہے جو وفاق اور پاکستان کو بچا بھی سکتی ہے اور آگے لے کر بھی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

جلسے سے پی پی پی سندھ کے نائب صدر راشد حسین ربانی، سید نجمی عالم، پی پی پی ضلع جنوبی کے صدر خلیل ہوت،شکیل چودھری،عبداللہ رحیم بلوچ،محمود جونیجو،لیاقت آسکانی، ظفرصدیقی،سلیمان سندھی،عبدالباقی بلوچ،حاجی قاسم بلوچ،فریدانصاری،یوسف ناز اور دیگر نے بھی خطاب کیا جلسے میں پی پی پی کراچی اورمختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے عہدے داران اور کارکنان نے کافی بڑی تعداد میں شرکت کی جلسے کے آخر میں مولانا وہاب نے مرحوم عبدالرحیم بلوچ کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

متعلقہ عنوان :