جسٹس وقار احمد سیٹھ نے پشاور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کاحلف اٹھالیا

پیر 21 اگست 2017 19:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء) جسٹس وقار احمد سیٹھ نے پشاور ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کاحلف اٹھالیا۔چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ یحییٰ آفریدی کے تعطیلات پر چلے جانے کے بعد چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا۔

(جاری ہے)

جسٹس قیصر رشید نے ان سے حلف لیا۔ جسٹس وقار احمد تین ستمبر تک پشاور ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس ہوں گے۔