پشاور ،پشتخرہ میں پولیس کا سرچ آپریشن،32جرائم پیشہ افراد سمیت51مشکوک افراد گرفتار کوگرفتارکرلیا

پیر 21 اگست 2017 19:29

پشاور ،پشتخرہ میں پولیس کا سرچ آپریشن،32جرائم پیشہ افراد سمیت51مشکوک ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء) پشاور کے علاقے پشتخرہ میں پولیس کا سرچ آپریشن،32جرائم پیشہ افراد سمیت51مشکوک افراد گرفتار کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

اے ایس پی حیات آباد محمد شعیب کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے پشت خرہ میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 32 جرائم پیشہ ملزمان سمیت 51 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ زیر حراست ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و منشیات بھی برآمد ہوئی ہے۔ اسلحہ میں 3کلاشنکوف،3رائفل،15پستول اور470 مختلف اقسام کے رائونڈز شامل ہیں۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :