بلاول بھٹو زرداری مانسہرہ ‘ کاغان کے دورہ کے بعد واپس لاہور پہنچ گئے

آج لاہور تنظیم کے اجلاس کی صدارت کرینگے ،این ای120کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائیگا

پیر 21 اگست 2017 19:27

بلاول بھٹو زرداری مانسہرہ ‘ کاغان کے دورہ کے بعد واپس لاہور پہنچ گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مانسہرہ اور کاغان کے دورہ کے بعد واپس لاہور پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو مانسہرہ اور کاغان میں کامیاب عوامی جلسوں کے بعد اسلام آباد پہنچے تھے جہاں سے وہ گزشتہ روز خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور آئے ۔سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے موسیٰ گیلانی بھی انکے ہمراہ لاہور آئے ہیں۔ بتایاگیا ہے کہ بلاول بھٹو آج منگل کے روزبلاول ہائوس میں لاہور سٹی کی تنظیم کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں حلقہ این اے 120کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔