کراچی میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار

پیر 21 اگست 2017 19:27

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) کراچی میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ پیر کو شہر کے مختلف علاقوں میں حبس اور گرمی کے بعد اچانک بارش شروع ہوگئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔بوندا باندی اور ہلکی بارش شہر صدر،کلفٹن،گلشن حدید، ملیر، گلشن اقبال، ایئرپورٹ، شارع قائدین، اور دیگر علاقوں میں ہوئی۔

(جاری ہے)

بارش کا مزہ لینے کے لئے شہری گلیوں، سڑکوں پر نکل آئے اور ساحل سمندر کا رخ کیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ مالاکنڈ ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، زیریں سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ دوسری طرف بارش شروع ہوتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :