ساہیوال، ڈاکوؤں نے بیوپاری سے نقدی چھین لی

پیر 21 اگست 2017 19:23

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) گن پوائنٹ پر 4ڈاکوؤں نے بیوپاری سے نقدی چھین لی ‘مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا ‘ملزمان نے ناکہ لگا کر کار اور موٹرسائیکل سواروں کو بھی لوٹ لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گوگیر ہ کا رہائشی یاسین چیچہ وطنی منڈی سے واپس صبح سویرے موٹرسائیکل پر گھر واپس جارہاتھا کہ 99/6-Rکے قریب 4ملزمان اسلم وغیرہ نے روک لیا اور گن پوائنٹ پر نقدی چھین لی مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کرکے یاسین کو زخمی کردیا۔ اسی دوران ایک کار اور موٹرسائیکل سوار بھی آئے توملزمان نے انہیں بھی ناکہ لگا کر روک لیا اور نقدی اور موٹرسائیکل چھین لی اور فرار ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :