ساہیوال، ٹریکٹرٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق، لڑکی سمیت 2افراد شدید زخمی

پیر 21 اگست 2017 19:23

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) ٹریکٹرٹرالی کی موٹرسائیکل سواروں سے ٹکرکے نتیجہ میں خاتون جاں بحق۔ لڑکی سمیت 2افراد شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملتان روڈ پر فتوموڑ کے قریب تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالے کی موٹرسائیکل سے ٹکر ہوگئی جس کے نتیجہ میں 6/11-L کی رہائشی موٹرسائیکل پرسوار 50سالہ نسیم بی بی موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ 18 سالہ رفعت بی بی ا ور 32سالہ سعیدشدیدزخمی ہوئے جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :