سیاسی جماعتوں کے لئے بھی انتخابی اخراجات کی حد مقرر کی جائے‘ ہمیں جمہوریت کو عوام کی دہلیز تک لے کر جانا ہے‘

موجودہ نظام کے تحت کروڑوں روپے خرچ کرنے والا ہی انتخابی عمل میں حصہ لے سکتا ہے‘ ڈاکٹر فاروق ستار

پیر 21 اگست 2017 19:22

سیاسی جماعتوں کے لئے بھی انتخابی اخراجات کی حد مقرر کی جائے‘ ہمیں جمہوریت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے لئے بھی انتخابی اخراجات کی حد مقرر کی جائے‘ ہمیں جمہوریت کو عوام کی دہلیز تک لے کر جانا ہے‘ موجودہ نظام کے تحت کروڑوں روپے خرچ کرنے والا ہی انتخابی عمل میں حصہ لے سکتا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں انتخابی بل 2017ء پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ انتخابی عمل میں وڈیروں‘ جاگیرداروں کا راج ہے‘ جب تک عام آدمی کی دسترس میں یہ انتخاب نہیں آتا منصفانہ انتخاب نہیں ہو سکتا۔

ہمیں جمہوریت کو لوگوں کے در تک لے جانا ہے۔ موجودہ نظام کے تحت کروڑوں روپے خرچ کرنے والا ہی حصہ لے سکتا ہے۔ زرعی ٹیکس جب تک نافذ نہیں ہوگا ایسے ہی لوگ آگے آئیں گے۔ 20 لاکھ آمدنی پر زرعی ٹیکس ہونا چاہیے۔ انکم ٹیکس کا نظام صوبوں کے حوالے کیا جائے۔ 120 دنوں میں اگر بلدیاتی انتخابات کرانے میں کوئی صوبہ ناکام رہتا ہے تو اس کو بھی سزا دینی چاہیے۔ مقامی نمائندوں کو اختیارات بھی دیئے جائیں۔ ہم نے سیاسی جماعتوں پر اخراجات کی حد مقرر کرنے کی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ترامیم کو اصلاحات کا حصہ بنایا جائے۔