نیب نے نواز شریف اور ان کے بچوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کر دی

muhammad ali محمد علی پیر 21 اگست 2017 18:37

نیب نے نواز شریف اور ان کے بچوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اگست 2017ء ) نیب نے نواز شریف اور ان کے بچوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات پر نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کیخلاف عزیزیہ اسٹیل مل کیس کی تحقیقات کرنے والی نیب کی ٹیم نے نواز شریف اور ان کے صاحبزادوں حسن نواز، حسین نواز اور مریم نواز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کر دی ہے۔

(جاری ہے)

نیب کی ٹیم کی جانب سے ڈی جی نیب قمر زمان چوہدری سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ وزارت داخلہ کو اس حوالے سے باقاعدہ درخواست بھجوائیں۔ نواز شریف اور ان کے بچوں کے نام نیب کی جانب سے پیشی کیلئے بلائے جانے کے باوجود حاضر نہ ہونے پر ای سی ایل میں ڈلوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیب کی جانب سے نواز شریف اور ان کے بچوں کو تفتیش کیلئے 2 مرتبہ طلب کیا گیا، تاہم ان کی جانب سے پیش ہونے سے انکار کر دیا گیا۔ جبکہ نواز شریف اور ان کے بچوں کی جانب سے بیرون ملک روانہ ہونے کی بھی تیاری کی جا رہی ہے۔ اسی صورتحال کے باعث نیب نے نواز شریف اور ان کے بچوں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈلوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :