کشمیری حریت پسند جماعت کو دہشت گرد قرار دیئے جانے پر مایوسی ہوئی،ترجمان دفتر خارجہ

برطانیہ سمیت یورپ میں کشمیر کی آواز اٹھانے والوں کے شکرگزار ہیں، لاکھوں کشمیری آزادی کیلئے جانیں دے چکے ہیں، پاکستان معصوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، تحریک آزادی کشمیر کیلئے جانیں قربان کرنے والوں کو نہیں بھولنا چاہیے تر جمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا سیمینار سے خطاب

پیر 21 اگست 2017 19:17

کشمیری حریت پسند جماعت کو دہشت گرد قرار دیئے جانے پر مایوسی ہوئی،ترجمان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اگست2017ء) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ برطانیہ سمیت یورپ میں کشمیر کی آواز اٹھانے والوں کے شکرگزار ہیں، لاکھوں کشمیری آزادی کیلئے جانیں دے چکے ہیں، کشمیری حریت پسند جماعت کو دہشت گرد قرار دیئے جانے پر مایوسی ہوئی، پاکستان معصوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، تحریک آزادی کشمیر کیلئے جانیں قربان کرنے والوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔

وہ پیر کو یہاں سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ برطانیہ سمیت یورپ میں کشمیر کی آواز اٹھانے والوں کے شکرگزار ہیں، لاکھوں کشمیری آزادی کیلئے جانیں دے چکے ہیں،تحریک آزادی کشمیر کیلئے جانیں قربان کرنے والوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان معصوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان نے حزب المجاہدین سے متعلق امریکی فیصلے پر واضح موقف اپنایا،کشمیری حریت پسند جماعت کو دہشت گرد قرار دیئے جانے پر مایوسی ہوئی، کشمیر میں ہزاروں افراد نابینا ہو چکے اور ہزاروں گرفتار ہیں۔