لاڑکانہ پولیس نے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا

پیر 21 اگست 2017 19:17

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء) لاڑکانہ پولیس نے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تعلقہ تھانہ پولیس نے سنگین نوعیت کے پانچ مقدمات میں مطلوب روپوش ملزم ریاض شاہ کو پسٹل اور گولیوں سمیت، تھانہ آریجا پولیس نے پانچ مقدمات میں مطلوب روپوش ملزم غلام نبی اوڈھو کو، دوران چیکنگ ملزم عمران شیخ کو پسٹل اور گولیوں سمیت، تھانہ ولید پولیس نے قتل کے مقدمے میں روپوش ملزم مجاہد اوڈھو کو پسٹل اور گولیوں سمیت جبکہ انچارج مددگار آر آر ایف انسپیکٹر مظہر علی کنگو نے دوران چیکنگ ڈکیتی کے مقدمات میں روپوش ملزم عزیز چانڈیو کو گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :