لاڑکانہ، عدالت نے چرس رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر خاتون کو سات سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی

پیر 21 اگست 2017 19:17

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء) لاڑکانہ کی سیشن عدالت نے چرس رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر خاتون کو سات سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 13 دسمبر 2015 پر تھانہ حیدری پولیس نے شاہ بہارو کالونی میں کاروائی کرتے ہوئے خاتون فضا بی بی زوجہ سرور شاہ کو گرفتار کرکے ان کے خلاف چرس رکھنے کا مقدمہ درج کیا تھا جسے مقدمے کی شنوائی گذشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاڑکانہ عبدالغفور کلہوڑو کی عدالت میں ہوئی جہاں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے فضا بی بی کو سات سال اور چھ ماہ قید سمیت 30 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے جبکہ جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں عورت مزید چھ ماہ 15 روز قید کاٹے گی۔

متعلقہ عنوان :