نواز شریف بند گلی میں داخل ہوچکے ہیں جھوٹ کی بنیاد پر کھڑی ہونے والی سیاسی عمارت زمین بوس ہو چکی ہے‘عبدالعلیم خان

پیر 21 اگست 2017 19:16

نواز شریف بند گلی میں داخل ہوچکے ہیں جھوٹ کی بنیاد پر کھڑی ہونے والی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدرعبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نواز شریف بند گلی میں داخل ہوچکے ہیں جھوٹ کی بنیاد پر کھڑی ہونے والی سیاسی عمارت زمین بوس ہو چکی ہے ۔

(جاری ہے)

عبدالعلیم خان نے چیئرمین سیکرٹریٹ میں یوتھ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی تاریخ کے فیصلہ کن موڑ پر ہے،لوٹ مار کی دولت ملک میں واپس لانے سے ہی احتساب کا عمل مکمل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے چمپئن بن کر لوٹ مار کرنیوالوں کے چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق عدل وانصاف پر مبنی معاشرے کیلئے جدوجہد میں کوئی کمی نہیں آنے دینگے۔

متعلقہ عنوان :