Live Updates

این اے 120ضمنی انتخاب ،عمران خان دو روزہ دورے پر لاہور آئینگے

اپوزیشن رہنمائوں سے ملاقاتیں کر کے پی ٹی آئی کی امیدوار کی حمایت حاصل کرنیکی کوششیں کرینگے

پیر 21 اگست 2017 18:58

این اے 120ضمنی انتخاب ،عمران خان دو روزہ دورے پر لاہور آئینگے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان دو رزہ دورے پر لاہور آئیں گے جس کا مقصد اپوزیشن جماعتوں کی این اے 120سے پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کی حمایت حاصل کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عمران خان 26اور 27اگست کو لاہور میں قیام کریں گے اور اس دوران وہ پارٹی رہنمائوں سے ملاقاتیں کرنے کے علاوہ اپوزیشن جماعتوں کے رہنمائوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے جس میں این اے 120سے پی ٹی آئی کی امیدوار کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات