چوہدری نثار نے اچھی بات کی، پارٹی کے اندر ڈسپلن ہونا چاہئے جبکہ پارٹی کے اندر دراڑ نہیں،

میڈیا کسی بھی خبر کی تحقیق کرکے اس کے بعد جاری کرے، سابق وزیراعظم نے عدالت عظمیٰ کے فیصلہ پر عمل کیا مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 21 اگست 2017 18:55

چوہدری نثار نے اچھی بات کی، پارٹی کے اندر ڈسپلن ہونا چاہئے جبکہ پارٹی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ چوہدری نثار نے اچھی بات کی، پارٹی کے اندر ڈسپلن ہونا چاہئے جبکہ پارٹی کے اندر دراڑ نہیں، میڈیا کسی بھی خبر کی تحقیق کرکے اس کے بعد جاری کرے، سابق وزیراعظم نے عدالت عظمیٰ کے فیصلہ پر عمل کیا۔ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، میرے پاس ان کا شکریہ ادا کرنے کیلئے الفاظ نہیں، الله مجھے اس اعتماد پر پورا اتارے، میری کوشش ہو گی کہ پارٹی کو مزید بہتر بنائوں اور عہدیداروں کو فعال بنائوں۔

پارٹی کے استحکام کے حوالہ سے کام کروں، کہیں کمی نظر آئی تو اس پر کام کروں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندر اختلافات کی باتیں درست نہیں، پارٹی کی مجلس عاملہ کے اجلاس کے موقع پر چوہدری نثار نے اچھی باتیں کیں، پارٹی کے اندر ڈسپلن ہونا چاہئے، پارٹی متحد ہے اس حوالہ سے کوئی بات نظر نہیں آ رہی جبکہ پارٹی کے اندر دراڑیں بھی نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا کسی بھی خبر کو جاری کرنے سے پہلے تحقیق کر لیا کرے، میڈیا کا بھی احتساب ہونا چاہئے۔ سینیٹر سردار یعقوب خان نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے عدالت عظمیٰ کے فیصلہ پر عمل کیا، کارکن یہ کہہ رہے ہیں کہ میاں صاحب کے ساتھ اچھا نہیں ہوا، اگر احتساب کرنا ہے تو سب کا ہونا چاہئے، ایک فرد یا خاندان کا احتساب کرنا درست نہیں۔