ماہرین قانون کی لاہور ہائیکورٹ میں وکلاء کی توڑ پھوڑ کی مذمت ،عدالتی فیصلوں کیخلاف احتجاج کو افسوسناک قرار دیدیا

جو بھی ہو رہا ہے وہ نظام کیلئے ٹھیک نہیں ، بار اور بینچ کے ٹکرائو سے عدلیہ کا نقصان ہو گا‘ شائق عثمانی ، اعتراز احسن ، بیرسٹر علی ظفر

پیر 21 اگست 2017 18:30

ماہرین قانون کی لاہور ہائیکورٹ میں وکلاء کی توڑ پھوڑ کی مذمت ،عدالتی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء) معروف قانون دان جسٹس (ر) شائق عثمانی اور دیگر معروف ماہرین قانون نے لاہور ہائی کورٹ میں وکلاء کی جانب سے توڑ پھوڑ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی فیصلوں کیخلاف وکلا کا احتجاج بہت افسوسناک ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹس (ر) شائق عثمانی نے کہا کہ وکلا کا رویہ دیکھ کر بہت افسوس ہوا، وکلاء کا فیصلے کے خلاف آنا بہت افسوسناک ہے۔

(جاری ہے)

سینئر وکیل اعتزاز احسن نے کہا کہ وکلا ء رہنمائوں کو آگے بڑھ کر احتجاج روکنا چاہیے، جدوجہد میں حقیقت ہو تو پرتشدد واقعات سے نقصان پہنچتا ہے، پنجاب حکومت چاہتی ہے کہ عدلیہ دبائو میں آئے۔معروف قانون دان بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ جو بھی ہو رہا ہے، وہ نظام کے لیے ٹھیک نہیں ہے، بار اور بینچ کے ٹکرائو سے عدلیہ کا نقصان ہو گا۔ ماہرین قانون اس بات پر متفق ہیں کہ پاکستان بار کونسل کو اس معاملے کو خوش اسلوبی سے نمٹانا چاہیے تھا۔