حکومت ڈان لیکس سمیت کوئی انکوائری کھولناچاہتی ہے توکھولنی چاہیے،میجرجنرل آصف غفور

عوام کے مطالبے پراگرکوئی انکوائری نہیں کھولناچاہتی وہ ان کااپنا مسئلہ ہے،پرویز مشرف سیاست پر بات کرتے ہیں توان کابیان بطورسیاستدان ہوتاہے۔میڈیا بریفنگ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 21 اگست 2017 17:57

حکومت ڈان لیکس سمیت کوئی انکوائری کھولناچاہتی ہے توکھولنی چاہیے،میجرجنرل ..
راولپنڈی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اگست 2017ء ) : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورنے کہاہے کہ پرویز مشرف اگرسیاست پرکوئی بات کرتے ہیں توان کابیان بطورسیاستدان ہوتاہے، عوام کے مطالبے پرحکومت ڈان لیکس سمیت کوئی انکوائری کھولناچاہتی ہے اس کوکھولناچاہیے،اگر نہیں کھولناچاہتی وہ ان کااپنا مسئلہ ہے۔انہوں نے آج یہاں میڈیا بریفنگ میں بتایاکہ پرویز مشرف ہمارے سابق آرمی چیف رہے ہیں۔

اب ان کوریٹائرڈہوئے کافی عرصہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

تاہم اگروہ دفاع سے متعلق کوئی بیان دیتے ہیں تووہ اپنے تجربے کی بنیادپرت کرتے ہیں۔لیکن اگرسیاست پرکوئی بات کرتے ہیں توان کابیان بطورسیاستدان ہوتاہے۔کیونکہ پرویز مشرف ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں۔انہوں نے واضح کیاکہ سویلین اور فوج میں کوئی تقسیم نہیں۔ہم سب ایک ہیں۔میجرجنرل آصف غفورنے ڈان لیکس پر ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ چوہدری نثارسابق وزیرداخلہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ ڈان لیکس سمیت حکومت جو بھی انکوائری کوکھولناچاہتی ہے اس کوکھولناچاہیے۔جو نہیں کھولناچاہتی وہ ان کااپنا مسئلہ ہے۔

متعلقہ عنوان :