راولپنڈی میں 2013ء کے دوران مسجد پر حملے کا نیٹ ورک پکڑ لیا گیا

مسجد پرحملے میں را اور این ڈی ایس ملوث ہے،کالے کپڑے پہنے ہوئے مسجد پر حملہ کیا اور آگے چلے گئے،کالعدم تحریک طالبان باجوڑ کے دہشتگرد اجمل خان کا ویڈیو بیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 21 اگست 2017 17:42

راولپنڈی میں 2013ء کے دوران مسجد پر حملے کا نیٹ ورک پکڑ لیا گیا
راولپنڈی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اگست 2017ء ) : پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں 2013 کے دوران مسجد پر حملے کا نیٹ ورک پکڑا گیا ہے۔ انہوں نے میڈیا بریفنگ کے دوران گرفتار ہشت گرد اجمل خان کا ویڈیو بیان بھی جاری کیا۔ دہشتگرد اجمل نے اپنے بیان میں بتایا کہ گرفتار دہشتگرد کا بیان بھی جاری کیا۔ جس میں کالے کپڑے پہنے ہوئے مسجد پر حملہ کیا اور آگے چلے گئے۔

(جاری ہے)

راولپنڈی مسجد پرحملے میں را اور این ڈی ایس ملوث ہے۔ کالعدم تحریک طالبان باجوڑ کے دہشت گرد اجمل خان نے اپنے بیان میں کہاکہ راولپنڈی میں مسجد میں آگ لگانے والوں کا مقصد فرقہ واریت کو ہوا دینا چاہتے تھے۔ راولپنڈی میں مسجد پر حملہ کرنے والے بھی اسی مسلک کے تھے۔ ترجمان پاک فوج نے مزید بتایا کہ دہشتگردوں کے گٹھ جوڑ سے معلوم ہواہے کہ ارفع کریم ٹاور حملے کا ٹارگٹ وزیراعلیٰ پنجاب تھے ۔تاہم عین وقت انہوں نے اپنا پلان تبدیل کرلیا۔

متعلقہ عنوان :