ایم کیو ایم (پاکستان) کے وفد کی پی ایس پی کے رہنماؤں سے ملاقات ،اے پی سی میں شرکت کی دعوت

22 اگست کو سندھ بالخصوص کراچی کی عوام غدار وطن (الطاف حسین) سے نجات پر یومِ نجات منائیں گے، انیس احمد ایڈووکیٹ ہم کثیر جہتی کانفرنس میں ہم ملک کیخلاف سازشیں کرنیوالوں ،ملک دشمنوں کیخلاف مشترکہ قرار داد لیکر آئیں گے،عامر خان

پیر 21 اگست 2017 17:50

ایم کیو ایم (پاکستان) کے وفد کی پی ایس پی کے رہنماؤں سے ملاقات ،اے پی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء) پاک سرزمین پارٹی نے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے ملک کی سیاسی صورتحال، درپیش چیلنجز، موجودہ مسائل اور ملک دشمن عناصر کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرلی.تفصیلات کے مطابق پیر کو ایم کیو ایم کے وفد نے ڈپٹی کنوینئر عامر خان کی سربراہی میں پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی سیکریٹیریٹ پاکستان ہاؤس پہنچ کر پی ایس پی کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور انہیں آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی، اس موقع پر ایم کیو ایم کے وفد میں فیصل سبزواری، کامران ٹیسوری و دیگر بھی شریک تھی.

پاک سر زمین پارٹی کی جانب سے سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر صغیر احمد، انیس ایڈوکیٹ، وائس چیئرمین وسیم آفتاب اور اراکین سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و نیشنل کونسل نے ایم کیو ایم کے وفد کا استقبال کیا. اس موقع پر پاکستان ہاؤس میں پاک سر زمین پارٹی کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے پاکستان اور پاک سر زمین پارٹی کے حق میں نعرے لگائی.

انیس ایڈووکیٹ نے اس موقع پر کہا کہ 22 اگست کو سندھ بالخصوص کراچی کی عوام غدار وطن (الطاف حسین) سے نجات پر یومِ نجات منائیں گے، انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان اور اہلیانِ کراچی کے وسیع تر مفاد میں ایم کیو ایم غدار وطن (الطاف حسین) کے خلاف واضح موقف اختیار کرے گی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کے پرچم کی توہین کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے اور جو لوگ آج بھی غدار وطن (الطاف حسین) سے رابطے میں ہیں اور ملک کے خلاف سازشیں کر کے یہاں کا امن تباہ کرنے کیلئے اس کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں انہیں قانون کے کٹہرے میں لا کر ملک دشمن عناصر کے لئے عبرت کا نشان بنایا جائی.

ایک سوال پر انیس ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی کے ذریعے تشدد کی سیاست کا خاتمہ کر کے ملک و قوم کی ترقی کے لئے عملی کردار ادا کریں گی. انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے اٹھائے جانے والے ہر اقدام کو نہ صرف سراہیں گے بلکہ ملکی و قومی مفاد میں مکمل تعاون بھی کریں گی. ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینئر عامر خان نے کہا کہ ہم کثیر الجہتی کانفرنس میں ہم ملک کے خلاف سازشیں کرنے والوں اور ملک دشمنوں کے خلاف مشترکہ قرار داد لیکر آئیں گے۔

(جاری ہے)

ہم سمجھتے ہیں کہ ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سر زمین پارٹی کے قریب آنے سے اس شہر کی بہتری کے لئے ایک اچھا اور مثبت قدم ہوگا جس کا فائد کراچی کے تمام شہریوں کو ہوگا۔ہمارا ایجنڈا صرف اور صرف ملک کی سلامتی اور خوشحالی ہے۔