مہاجر قومی موومنٹ نے ایم کیو ایم (پاکستان) کی اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کرلی

پاکستان کی9خلاف سازشوں پر مشترکہ لائحہ عمل ضروری ہے،عوام نے سیاسی رویوں میں تبدیلیوں کو اچھا محسوس کیا ہے،آفاق احمد سیاسی نظریات ایک جگہ ہیں مگر ہمیں ملنا جلنا چاہیے، کانفرنس میں کرپشن اور بد عنوانی اور بلدیاتی اداروں کو اختیارات کے لیے بات ہوگی،عامر خان کی میڈیا سے گفتگو

پیر 21 اگست 2017 17:50

مہاجر قومی موومنٹ نے ایم کیو ایم (پاکستان) کی اے پی سی میں شرکت کی دعوت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء) مہاجر قومی موومنٹ نے ایم کیو ایم (پاکستان) کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے ۔ایم کیو ایم (پاکستان) کے وفد نے پیر کو عامر خان کی قیادت میں مہاجر قومی موومنٹ کے رہنماؤں سے ملاقات کی ۔وفد میں فیصل سبزواری ،امین الحق ،کامران ٹیسوری سمیت دیگر شامل تھے ۔مہاجر قومی موومنٹ کی جانب سے ملاقات میں شمشاد غوری اور خالد حمیت دیگر موجود تھے ۔

دونوں جماعتوں کے درمیان 25سال میں یہ پہلا رابطہ ہے ۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ ایم کیو ایم نے کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے جسے ہم نے قبول کرلیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ بلدیاتی اختیارات، جھنڈے جلانے والوں کی مخالفت اور شہر کا امن ایسے معاملات ہیں جن پر متفقہ لائحہ عمل ترتیب دینا ضروری ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کے خلاف سازشوں پر مشترکہ لائحہ عمل ضروری ہے۔

عوام نے سیاسی رویوں میں تبدیلیوں کو اچھا محسوس کیا ہے۔سیاسی جماعتوں کو ملتے رہنما چاہیے اس سے ایک دوسرے کے نقطہ نظر کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے اور یہ عمل قیام امن کے لیے بھی اہم ہے ۔آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ایم کیو ایم (پاکستان) کی اچھی کاوش ہے ۔ہم تو دو سال سے غلط فہمیاں دور کرنے کے لیے مل بیٹھنے کی بات کررہے ہیں ۔میں نے کہا تھا کہ نائن زیرو جانے کو تیار ہوں۔

آفاق احمد نے کہا کہ مہاجر قومی موومنٹ نے کئی بار کہا کہ لوگ تصادم نہ کریں۔میرے کسی کارکن سے کوئی شکایت ہے تو بتایا جائے۔مہاجر قوم کے مسائل اور کراچی کے وسائل پرہم اپنا موقف دیں گے۔ایم کیو ایم (پاکستان) کے رہنماعامر خان نے کہا کہ سیاسی نظریات ایک جگہ ہیں مگر ہمیں ملنا جلنا چاہیے۔آفاق احمدنے دعوت قبول کرتے ہوئے کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے ۔انہوںنے کہا کہ کانفرنس میں کرپشن اور بد عنوانی اور بلدیاتی اداروں کو اختیارات کے لیے بات ہوگی۔