قومی دولت لوٹنے والوں کے احتساب کا وقت آ گیا ہے، سراج الحق

پیر 21 اگست 2017 17:18

قومی دولت لوٹنے والوں کے احتساب کا وقت آ گیا ہے، سراج الحق
اسلام آباد( اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21اگست2017ء) : جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ا حتساب کے لئے ایک جامع نظام بنانے کی ضرورت ہے،وقت آگیاہے کہ قومی دولت لوٹنے والوں سے احتساب لیا جائے، 12 دسمبر کو احتساب کا قافلہ لاہور سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گا ۔ انہوں نے میڈیا گفتگو میں کہا کرپشن کی وجہ سے تمام ادارے مفلوج ہو گئے ہیں،عالمی اداروں نے پاکستان میں بڑھتی کرپشن پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کرپشن کے خاتمے کے لئے بھی آپس میں سیاسی جماعتوں کے مابین بات چیت ضروری ہے ، تا کہ ملک کو کرپشن سے پاک کیا جا سکے۔

شریف خاندان کے علاوہ بھی جس کے نام پاناما پیپرز میں موجود ہیں ان لوگوں کا بھی احتساب ہو نا چاہے،کوئی بھی احتساب سے بالاتر نہیں ہے ، احتساب کے مطالبے کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے عید کے بعد اسلام آباد تک مارچ کرینگے ، حقیقی جمہوریت کے لئے حقیقی احتساب ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا آرٹیکل 62اور 63صرف سیاستدانوں پر نہیں تمام لوگوں پر لاگوں ہونا چاہے،ہر کسی کا صادق اور امین ہو نا ضروری ہے۔

میرا ہدف صرف نوازشریف کو وزارت عظمی سے ہٹانا نہیں تھا بلکہ عدالت نے نواز شریف کو نا اہل قرار دیا ہے۔ انہوں نے ماڈل ٹاون سانحہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل ٹاون سانحہ پر کمیشن حکومت نے بنایا تھا اور اس سانحہ کی رپورٹ عوام کے سامنے لائی جائے اور ڈان لیکس کا معاملہ بھی عوام کے سامنے رکھا جائے ۔

متعلقہ عنوان :