پاکستان اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی ہمیشہ پابندی کرے گا، ناصر جنجوعہ

پاکستان خطے میں امن اور استحکام کیلئے کردار ادا کر سکتا ہے، کوریا میں کشیدگی کا سیاسی اور سفارتی حل تلاش کیا جانا چاہیے مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کی جاپانی سفیر تاکاشی کورائی سے ملاقات میں گفتگو

پیر 21 اگست 2017 17:30

پاکستان اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی ہمیشہ پابندی کرے گا، ناصر جنجوعہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اگست2017ء) قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی ہمیشہ پابندی کرے گا، پاکستان خطے میں امن اور استحکام کیلئے کردار ادا کر سکتا ہے، کوریا میں کشیدگی کا سیاسی اور سفارتی حل تلاش کیا جانا چاہیے۔ پیر کو قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ سے جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں علاقائی روابط، سیکیورٹی چیلنجز اور جزیرہ نما کوریا کشیدگی سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا۔ باہمی احترام، پر امن بقائے باہمی کے اصول پر ہمسائیہ ممالک سے بہتر تعلقات کیلئے کوشاں ہیں۔ جاپانی سفیر نے شمالی کوریا سے متعلق اقوام متحدہ کی قرار دادوں سے بھی آگاہ کیا۔ ناصر جنجوعہ نے جزیرہ نما کوریا میں سلامتی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی ہمیشہ پابندی کرے گا، کوریا میں کشیدگی کا سیاسی اور سفارتی سطح پر حل تلاش کیا جانا چاہیے، پاکستان خطے میں امن اور استحکام کیلئے کردار ادا کر سکتا ہے۔ ملاقات میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :