چیئرمین سینٹ نے دستور (ترمیمی) بل 2017ء متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا

پیر 21 اگست 2017 17:27

چیئرمین سینٹ نے دستور (ترمیمی) بل 2017ء متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے دستور (ترمیمی) بل 2017ء متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں اس سلسلے میں تحریک پیش کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس بل کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ پارلیمنٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے اور ارکان کو آئین میں ترمیم کے وقت اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کرنے کا اختیار ہونا چاہیے۔ تحریک کی منظوری کے بعد چیئرمین نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔