ایوان بالا کا اجلاس، چیئرمین نے فوجداری قوانین (ترمیمی) بل 2017ء متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا

پیر 21 اگست 2017 17:27

ایوان بالا کا اجلاس، چیئرمین نے فوجداری قوانین (ترمیمی) بل 2017ء متعلقہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) چیئرمین سینٹ نے فوجداری قوانین (ترمیمی) بل 2017ء متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر چوہدری تنویر خان نے اس سلسلے میں تحریک پیش کی اور کہا کہ نشے کی حالت میں عوامی مقامات پر غل غپاڑہ کرنے والوں کے لئے سزا بہت کم ہے اس میں اضافہ ہونا چاہیے۔ بعد ازاں چیئرمین نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے حوالے کردیا۔