مشکل وقت میں پارٹی نے جس اتحاد کا مظاہرہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی، شاہد خاقان عباسی
وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس،نوازشریف کی قیادت پراعتماد کیلئے متفقہ قرارداد منظور،ن لیگ آئین کی بالادستی کیلئے دیوارچین کا کردارادا کریگی،کارکن الیکشن کی تیاری کریں، ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈزجاری کر دیے،ارکان علاقوں میں جاکرعوامی مسائل حل اورمنصوبے مکمل کریں،وزیراعظم کا خطاب
ثنااللہ ناگرہ پیر 21 اگست 2017 16:54
(جاری ہے)
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کارکن آئندہ الیکشن کی تیاری شروع کردیں۔ ارکان کو ترقیاتی فنڈزجاری کردیے ہیں۔اب وہ اپنے اپنے حلقوں میں جائیں اور منصوبے مکمل کریں۔انہوں نے کہاکہ مشکل وقت میں پارٹی نے جس اتحادکامظاہرہ کیااس ی مثال نہیں ملتی۔
پارٹی نے تمام ارکان کومتحد رکھا۔مزید برآں اس موقع پرمسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے متفقہ قرارداد منظورکی ۔جس کے تحت نوازشریف کی پالیساں اور منصوبے جاری رکھے جائیں گے۔پارلیمانی پارٹی نے نوازشریف کی قیادت اور پالیسیوں پربھرپوراعتماد کا اظہارکیا۔ جبکہ پارلیمانی رہنماؤں نے قراردیا کہ ملک کودرپیش چیلنجزکا مقابلہ مضبوط جمہوریت سے ہی کیا جا سکتا ہے۔ حکومت نے ملک کومعاشی و اقتصادی تباہی اور دہشتگردی سے نکالا۔مسلم لیگ ن آئین کی بالادستی کیلئے دیوارچین کاکرداراداکرے گی۔واضح رہے اس موقع پرن لیگی رہنماء عالم زادلالیکا کی طبیعت خراب ہوگئی۔ جس کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ تاہم ابھی ان کی طبیعت ناسازی کی وجوہات سے متعلق معلوم نہیں ہوسکا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.