حریت رہنما ء عمر عادل ڈار سینٹرل جیل سرینگر منتقل

تحریک حریت کی عمر عادل کی غیر قانونی نظربندی کی مذمت ،بگڑتی صحت پراظہار تشویش

پیر 21 اگست 2017 16:54

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء) مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی طورپر نظربند تحریک حریت کے رہنما عمر عادل ڈار کو پیر کو نوگام پولیس سٹیشن سے سینٹرل جیل سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق عمر عاڈل ڈار کوبھارتی پولیس نے 14اگست کو سرینگر میں ان کے گھر سے گرفتار کرکے نوگام پولیس سٹیشن میں نظربند کیا تھا۔ تحریک حریت کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں عمر عادل کی غیر قانونی نظربندی کی مذمت کرتے ہوئے ا ن کی بگڑتی ہوئی صحت پرتشویش کا اظہا ر کیا ۔

متعلقہ عنوان :