نشینل آرٹس کونسل راولپنڈی میں مسئلہ کشمیر اور بھارتی فوج کی طرف سے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم پر مبنی کھیل ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ پیش کیا گیا

پیر 21 اگست 2017 16:54

نشینل آرٹس کونسل راولپنڈی میں مسئلہ کشمیر اور بھارتی فوج کی طرف سے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) نشینل آرٹس کونسل راولپنڈی میں مسئلہ کشمیر اور بھارتی فوج کی طرف سے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم پر مبنی کھیل ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

تحریر و ہدایات سیّد سلیم آفندی نے دی تھیں جس میں معروف آرٹسٹ مسعودخواجہ،سپنا شاہ، وحید منہاس، عنصر،جھلک علی، لیاقت شاہ، راجہ ستار،انجم عباسی، شہزاد پپو، سید سلیم آفندی اور دیگر مرکزی کرداروں میں شامل تھے۔

ڈرامہ دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ تحریک آزادی کشمیرکی ایک جھلک تھی جوکئی سالوں سے جاری ہے۔ کھیل کی اختتام پر ناہید منظور کا کہنا تھا کہ کشمیرکی موجودہ صورتحال کو مختلف پروگراموں کے ذریعے مزید عیاں ہونا چاہئے۔ ریذیڈنٹ ڈائریکٹر وقاراحمدکا کہنا تھا کہ ڈرامے کی کہانی بہت اعلیٰ پائے کی تھی اورکردارسازی نے اسے خوبصورت بنا دیا۔