سندھ ہائی کورٹ نے کالعدم تنظیم کے دہشتگرد خالد یوسف بار کی سزا کیخلاف اپیل کی درخواست منظور کرلی

پیر 21 اگست 2017 16:51

سندھ ہائی کورٹ نے کالعدم تنظیم کے دہشتگرد خالد یوسف بار کی سزا کیخلاف ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ صفورا میں دہشت گردوں کو سہولت فراہم کرنے کالعدم تنظیم کے دہشتگرد خالد یوسف بار کی سزا کیخلاف اپیل کی درخواست منظور کرتے ہوئے ایڈوکیٹ جنرل، پراسیکیوٹر جنرل سندھ سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔پیرکوسندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو سانحہ صفورا کے دہشت گردوں کو سہولت کاری فراہم کرنے والے کالعدم تنظیم کے خالد یوسف باری کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے مجرم کی اپیل سماعت کے منظور کرلی۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل، پراسیکیوٹر جنرل سندھ، تفتیشی افسر اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔ عدالت نے کالعدم تنظیم کے دہشت گردی خالد یوسف باری کو دس سال قید کی سزا سنائی تھی اور خالد یوسف باری پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔ تفتیشی افسر کے مطابق مجرم خالد یوسف باری نے سانحہ صفورا کے مرکزی دہشت گردوں کو رہائش فراہم کی اور ذہن سازی کی۔ ملٹری کورٹ نے سانحہ صفورا کے پانچ دہشت گردوں کو سزا موت سنائی تھی۔ دہشت گردوں نے صفورا کے علاقے میں فائرنگ کرکے چھیالیس افراد کو قتل کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :