سندھ ہائی کورٹ نے اپوزیشن ارکان کے فنڈز سے متعلق درخواست پر جواب اور محکمہ خزانہ کے افسر کو طلب کرلیا

پیر 21 اگست 2017 16:51

سندھ ہائی کورٹ نے اپوزیشن ارکان کے فنڈز سے متعلق درخواست پر جواب اور ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے اپوزیشن ارکان کے فنڈز سے متعلق درخواست پر جواب داخل کرنے اور محکمہ خزانہ کے افسر کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو سندھ اسمبلی کے اپوزیشن ارکان کو ترقیاتی فنڈز جاری نہ کرنے سے متعلق فنکشنل لیگ کے رکن سندھ اسمبلی رفیق بھانبھن اور راشد شاھ کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا کہ سندھ حکومت کی جانب سے امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔ حلقہ میں ترقیاتی کاموں کیلئے مختص فنٹدز کو بھی روکا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے مسلسل تاخیری حربے استعمال کئے جا رہے ہیں۔ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے جواب داخل کرنے کے لئے مہلت طلب کرلی۔ عدالت نے آئندہ سماعت تک جواب داخل کرنے کے آخری مہلت دے دی۔ عدالت نے محکمہ خزانے کے متعلقہ افسر کو بھی طلب کرتے ہوئے سماعت انتیس نومبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :