سندھ ہائی کورٹ نے گلستان جوہر چائنا کٹنگ کیس کی سماعت 5ستمبر تک ملتوی کردی

پیر 21 اگست 2017 16:49

سندھ ہائی کورٹ نے گلستان جوہر چائنا کٹنگ کیس کی سماعت 5ستمبر تک ملتوی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے گلستان جوہر چائنا کٹنگ کیس کی سماعت 5ستمبر تک ملتوی کردی۔پیرکوسندھ ہائیکورٹ کے دورکنی بینچ کے روبرو گلستان جوہر چائنا کٹنگ کیس،ایم کیوایم کارکن شاکر لنگڑا اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ ملزمان کی جانب سے وہاب شیخ ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ داخل کیا۔

(جاری ہے)

عدالت میں پہلے نمائندگی کرنیوالے وکیل سرکاری عہدے پر تعینات ہوگئے۔ نیب کے مطابق ملزمان شاکر لنگڑا،ایڈیشنل ڈائریکٹر لینڈ محمد ناصر شیخ سمیت اٹھائیس ملزمان ملوث ہیں۔ گلستان جوہر کے چھبیس رفاہی پلاٹس چائنا کٹنگ کرکے فروخت کرنے کا الزام ہے۔ نیب کے مطابق سرکاری قوانین کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچا۔ عدالت نے وکلا کی درخواست پر سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :