سانحہ بلدیہ کیس ، مرکزی ملزم زبیر چریا کی درخواست ضمانت پر متعلقہ عدالت سے پروگریس رپورٹ اور تفتیشی افسر سے ریکارڈ طلب

پیر 21 اگست 2017 16:49

سانحہ بلدیہ کیس ، مرکزی ملزم زبیر چریا کی درخواست ضمانت پر متعلقہ عدالت ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مرکزی ملزم زبیر چریا کی درخواست ضمانت پر متعلقہ عدالت سے پروگریس رپورٹ اور تفتیشی افسر سے ریکارڈ طلب کرلیا۔ پیرکوسندھ ہائیکورٹ کی دو رکنی بینچ کے روبرو سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مرکزی ملزم زبیر چریا کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ ملزم کے وکیل نے کہا کہ بلدیہ فیکٹری آتشزدگی کا مقدمہ فیکٹری مالکان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔

دیگر ملزمان ضمانت پر ہیں۔ زبیر چریا کو شریک ملزم عبدالرحمان عرف بھولا کے اعترافی بیان پر گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے وکیل نے تحریری جواب میں بتایا زبیر چریا نے زیر دفعہ 164کا بیان ریکارڈ کرایا اور نا ہی اعتراف جرم کیا ہے۔ بلدیہ فیکٹری کیس محض جے آئی ٹی کی بنیادی پر بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کیس میں عبدالرحمان بھولا اور زبیر چریا گرفتار ہیں۔ جے آئی ٹی میں جن سیاسی جماعت کے رہنماوں اور کارکنوں کے نام سامنے آئے ہیں انہیں گرفتارہی نہیں کیا گیا۔

عدالت میں پراسیکیوٹر ساجد محبوب شیخ نے کہا فیکٹری مالکان کی جے آئی ٹی کے بعد مقدمے میں بہت زیادہ پیش رفت ہوئی۔ کیس کے مرکزی ملزم زبیر چریا اور عبد الرحمان عرف بھولا سمیت دیگر ہیں۔ ساجد محبوب نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے دونوں کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔ فیکٹری کو آگ لگانے والوں کا تعلق ایم کیوایم سے ہے اور اعتراف جرم بھی کرچکے ہیں۔

بلدیہ فیکٹری کو آگ لگی نہیں لگائی گئی تھی۔ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے کہا کہ سانحہ بلدیہ فیکٹری میں دو سو پچاس سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ تفتیشی افسر کے مطابق مقدمے میں ایم کیوایم کے کارکن رحمان بھولا بھی گرفتار ہیں۔ عدالت نے ایم کیوایم کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج عماد صدیقی کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔ عدالت نے موقف سننے کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت سے سانحہ بلدیہ کیس کی پراگرس رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے اکتیس اگست تک تفتیشی افسر سے کیس کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :