سندھ اینٹی کرپشن کورٹ نے محکمہ زراعت میں ایک ارب روپے سے زائد کی کرپشن کیس میں نامزد 18ملزمان کی ضمانت منظور کرلی

پیر 21 اگست 2017 16:49

سندھ اینٹی کرپشن کورٹ نے محکمہ زراعت میں ایک ارب روپے سے زائد کی کرپشن ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء) صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ نے محکمہ زراعت میں ایک ارب روپے سے زائد کی کرپشن کیس میں نامزد 18ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔

(جاری ہے)

ملزمان میں رفیق ،عطاالرحمان اور شاکر سمیت 18ملزمان شامل ہیں عدالت نے ملزمان کی فی کس 2لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کی محکمہ زراعت کے تین ڈائریکٹرز کی عبوری ضمانت منظور کی جاچکی ہیملزمان میں آغا عبدالقادر ڈائریکٹر زراعت انجینئرنگ حیدرآباد ،ڈائریکٹر شکیل شیخ اورڈائریکٹرعطاالرحمان شامل ہیں اینٹی کرپشن کے مطابقملزمان نے 2009سے 2011کے درمیان حکومت کی کسانوں کے لئے دی جانیوالی ٹریکٹرز اسکیم میں کرپشن کی ، ملزمان نے کسانوں کے نام پر 14ہزار 4سو سے زائد ٹریکٹر لیکرسبسڈی کی مد میں کرپشن کی، کرپشن کی مد میں ایک ارب 40کروڑ 70لاکھ کا قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا ۔

متعلقہ عنوان :