احتساب عدالت نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے سابق ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نعیم اختر کے ریمانڈ میں 28 اگست تک توسیع کردی

پیر 21 اگست 2017 16:49

احتساب عدالت نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے سابق ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء)احتساب عدالت نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے سابق ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نعیم اختر کے ریمانڈ میں 28 اگست تک توسیع کردی ہے۔

(جاری ہے)

پیرکواحتساب عدالت میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے سابق ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ نعیم اختر کو پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 28 آگست تک توسیع کردی، نیب کے مطابق ملزم اردو یونیورسٹی میں فنڈز کی خرد برد کے تحقیقات میں مطلوب تھا،ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملک کر غیر قانون طور پر کنٹریکٹ دیئے ،ملزمان نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل پر قومی خزانے کو 8 کروڑ 20 لاکھ کا نقصان پہنچایا ،ملزمان کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔