اے پی سی کے بہانے متحدہ کے دھڑے پھر ملنے لگے ہیں، منظور وسان

جیسے جیسے الیکشن قریب آئے گا یہ سب کامیابی کیلئے ایک ہورہے ہیں لیکن ناکام ہوجائیں گے ،میڈیا سے گفتگو

پیر 21 اگست 2017 16:43

اے پی سی کے بہانے متحدہ کے دھڑے پھر ملنے لگے ہیں، منظور وسان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء) سندھ کے وزیرصنعت و تجارت منظور وسان نے کہاہے کہ چار ماہ پہلے بھی کہا تھاکہ متحدہ کے سارے دھڑے ایک ہی ہیں ۔یہ سب ایک ہوکر الیکشن میں کامیابی کے کی کوشش کریں گے لیکن کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔ متحدہ پاکستان اور لندن پہلے ہی ایک ہیں، اب پی ایس پی اور مہاجر قومی موومنٹ بھی ان کے ساتھ ایک ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

پیرکووزیراعلی ہائوس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سندھ کے وزیر صنعت و تجارت منظور وسان نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کے بہانے متحدہ کے ناراض دھڑے پھر ملنے لگے ہیں، متحدہ پاکستان اور لندن پہلے سے ہی ایک ہیں، 4 ماہ پہلے بھی میں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ متحدہ کے سارے دھڑے ایک ہی ہیں اب پی ایس پی ، متحدہ اورمہاجر بھی ان کے ساتھ ایک ہوجائیں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ جیسے جیسے الیکشن قریب آئے گا یہ سب کامیابی کے لیے ایک ہوں گے لیکن کامیاب نہیں ہوپائیں گے۔

متعلقہ عنوان :