پاکستان میں اسمبل ہوئی پہلی چینی گاڑی متعارف کروا دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 21 اگست 2017 16:32

پاکستان میں اسمبل ہوئی پہلی چینی گاڑی متعارف کروا دی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست 2017ء) : پاکستان میں اسمبل ہوئی پہلی چینی گاڑی متعارف کروا دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق یہ پہلی چینی گاڑی ہے جو مکمل طور پر پاکستان میں اسمبل ہوئی ہے۔ چینی کمپنی فا موٹرز چینی حکومت کے ماتحت گاڑیاں بنانے والی کمپنی ہے۔ پاکستان میں پہلی چینی گاڑی متعارف کروانے کا اعلان ایک ایونٹ کے دوران کیا گیا۔

ایونٹ کے موقع پر پاکستان میں کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر بلال آفریدی نے بتایا کہ تاحال ڈھائی ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جا چکی ہے۔اور مقامی سطح پر اسمبلی کرنے کے سیٹ اپ کو بہتر بنانے کے لیے مزید  سے 1 سے 3 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ پاکستان میں متعارف کروائی جانے والی یہ پہلی چینی گاڑی یورو فور اسٹینڈرڈ کی ہے۔

(جاری ہے)

جس میں 1 سے 3 لیٹر 16 والوو فورز سلینڈر انجن دیا گیا ہے۔

جبکہ فائیو اسپیڈ مینوئل بھی موجود ہے۔  کمپنی نے بتایا کہ اس گاڑی کے ایندھن کی اوسط 10 کلومیٹر فی لیٹر ہے اور یہ 37 لیٹر کے فُل ٹینک کے ساتھ 333 کلومیٹر کا سفر کر سکتی ہے۔ گاڑی میں اس کے علاوہ پاور ونڈوز، پاور اسٹیرنگ ، دو اسپیکر اسٹیریو سسٹم، پاور لاک ڈور اور اے سی سمیت دیگر سہولیات بھی موجود ہیں۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق اس گاڑی کے ڈیزائن کی خوبصورتی کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہ گاڑی براہ راست ٹویوٹا وٹز، ٹویوٹا پاسو، ڈائی ہاٹسو اور اس جیسی دیگر گاڑیوں کے لیے ایک بڑی حریف ثابت ہو سکتی ہے، اس گاڑی کی قیمت 10 لاکھ 69 ہزار روپے ہے۔ اور کمپنی مستقبل میں پاکستان میں مزید کم قیمت گاڑیاں بھی متعارف کروانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :