نوازشریف کی ہٹ دھرمی جمہوریت کوڈی ریل کرنے کا پلان ہوسکتی ہے، منظور وسان

نوازشریف بیرون ملک علاج کیلئے جاکرجیل جانے سے بچ سکتے ہیں،چوہدری نثارکاسیاسی مستقبل خسارے میں دیکھ رہاہوں،مشورہ ہے باربارپریس کانفرنس سے اجتناب کریں۔ میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 21 اگست 2017 16:32

نوازشریف کی ہٹ دھرمی جمہوریت کوڈی ریل کرنے کا پلان ہوسکتی ہے، منظور ..
کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اگست 2017ء ) : پیپلزپارٹی کے رہنماء منظوروسان نے پیش گوئی کی ہے کہ نوازشریف کی ہٹ دھرمی جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کا پلان ہوسکتی ہے، نوازشریف بیرون ملک علاج کے بہانے جا کرخود کوجیل جانے سے بچا سکتے ہیں، چوہدری نثارکا سیاسی مستقبل خسارے میں دیکھ رہا ہوں،مشورہ ہے باربارپریس کانفرنس سے اجتناب کریں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاسی صورتحال ٹکراؤ کی طرف جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ن لیگ کے اداروں کے ٹکراؤ سے الیکشن تاخیرکا شکارہوسکتے ہیں۔انہوں نے واضح کیاکہ نوازشریف کی ہٹ دھرمی جمہوریت کوڈی ریل کرنے کاپلان ہوسکتی ہے۔نوازشریف کوچاہیے کہ جمہوریت کی خاطر ٹکراؤ کی پالیسی ترک کردیں۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف بیرون ملک علاج کے بہانے جاکرخود کوجیل جانے سے بچا سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ چوہدری نثارکاسیاسی مستقبل خسارے میں دیکھ رہاہوں،چوہدری نثار کومشورہ ہے کہ وہ باربارپریس کانفرنس نہ کریں۔ اپنا کوئی بھی بیان ترجمان کے ذریعے جاری کیا کریں۔