نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ (ترمیمی) بل 2017ء متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا

پیر 21 اگست 2017 16:21

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) چیئرمین سینیٹ نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ (ترمیمی) بل 2017ء متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر میاں محمد عتیق شیخ نے اس سلسلے میں تحریک پیش کی جسے ایوان نے منظور کرلیا۔ بعد ازاں انہوں نے بل ایوان میں پیش کیا جسے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا۔