پاکستان بیت المال (ترمیمی) بل 2017ء متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد

پیر 21 اگست 2017 16:21

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) چیئرمین سینیٹ نے پاکستان بیت المال (ترمیمی) بل 2017ء متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر کریم احمد خواجہ نے اس سلسلے میں تحریک پیش کی اور کہا کہ بیت المال کو مستحق افراد کے لئے بحالی مراکز بنانے چاہئیں۔ قائد ایوان نے تحریک کی مخالفت نہ کی جسے ایوان نے منظور کرلیا۔

متعلقہ عنوان :