سینیٹ نے پاکستان بیت المال (ترمیمی) بل 2017ء پیش کرنے سے متعلق تحریک مسترد کردی

پیر 21 اگست 2017 16:21

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) سینیٹ نے پاکستان بیت المال (ترمیمی) بل 2017ء پیش کرنے سے متعلق تحریک مسترد کردی۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر کریم احمد خواجہ نے اس سلسلے میں تحریک پیش کی اور کہا کہ مستحق افراد کے لئے بیت المال فوڈ ہائوسز بنائے اور ان کے لئے کھانے کا انتظام ہونا چاہیے۔ قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے اس کی مخالفت کی اور کہا کہ حکومت کے پاس اگر وسائل ہوں گے تو وہ ایسا کر سکے گی۔ بعد ازاں چیئرمین نے تحریک پر رائے شماری کرائی جسے مسترد کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :