جامعہ اردو ،بی ای( سال اول)پرائیویٹ سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

پیر 21 اگست 2017 16:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء)وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین کے اعلان کے مطابق کراچی، اسلام آباد اور راولاکوٹ میں ہونے والے بی ای( سال اول)پرائیویٹ سالانہ امتحانات2015منعقدہ امتحانات دسمبر2016کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی میںہونیوالے امتحان میں630طلباء رجسٹرہوئے جن میں 582طلباء نے امتحانات میں شرکت کی اور 134طلباء کامیاب قرار پائے ۔جبکہ مجموعی رزلٹ فیصد23.02رہا۔