ریسکیو1122راولپنڈی نی20روڈٹریفک حادثات میں22ا فرادکو ریسکیو کیا

پیر 21 اگست 2017 16:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء)گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع راولپنڈی کے مختلف مقامات پر20روڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں22افراد شدیدزخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد دیتے ہو ئے فوری طور پر ضلع راولپنڈی کے نزدیکی ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں 06افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو1122 کی ٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع راولپنڈی میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو 1122 راولپنڈی کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں14ڈرائیورز،01مسافراور7پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے جن میں20مرد اور 02عورتیں شامل ہیں۔ ان ٹریفک حادثات میں زخمی ہونیوالوںمیں04افراد کی اوسط عمر 18 سال سے کم،12افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان،04افراد کی اوسط عمر 41سے 60سال کے درمیان اور 02ا فراد کی اوسط عمر 60سال سے زیادہ ہے۔