لسبیلہ ،وندر کے قریب تیز رفتار کار الٹ گئی ،ایک شخص جاںبحق ،تین زخمی

پیر 21 اگست 2017 16:20

سونمیانی وندر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء) لسبیلہ کے علاقے وندر کے قریب تیز رفتار کار الٹ گئی ایک شخص جاںبحق تین زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز وندر کے قریب آدم کنڈ کے مقام پر اوتھل سے کراچی جانے والی تیز رفتا ر کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں کار سوار غلام اکبر ولد فیض محمد موقع پر ہی جاںبحق ہوگئے جبکہ انکے دو بھائی محمد یوسف اور مختیار اور انکا ساتھی علی حسن ولد عالم خان مگسی شدید زخمی ہوگئے جن کو وندر کے سرکاری ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد ایدھی ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کردیا ۔ وندر پولیس نے ضابطے کی کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے سپرد کردی۔

متعلقہ عنوان :