طب کے شعبے میں پیرا میڈیکل اسٹاف ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے سید ناصر حسین شاہ
سوشل سیکو رٹی کے ملا زمین و افسران و پیرا میڈیکل اسٹاف محنت کشوں کے معیا ری علاج و ادویا ت کی فراہمی کو ًیقینی بنائیں وزیر محنت سندھ کا تقریب سے خطاب
پیر 21 اگست 2017 16:20
(جاری ہے)
صوبا ئی وزیر نے اس مو قعہ پر کہا کہ سوشل سیکوریٹی کے ملا زمین ،افسران ،پیرامیڈیکل اسٹاف ،ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف محنت کشوں کے میعاری علا ج و معالجہ ،طبی سہو لیا ت اور ادویا ت کی فراہمی کو یقینی بنا ئیں ،انہو ں نے یہ بھی کہا کہ سوشل سیکورٹی کے سندھ کے بڑ ے اسپتالوں سمیت دیگر طبی مراکز میں محنت کشو ں کے علا ج و معالجہ کیلئے ادویا ت پا کستان کی معروف اور نیک نا م کمپنیز سے خریدی جا ئیں جبکہ معیارپر کسی بھی قسم کی سودے بازی قبول نہ کی جائے ،اسکے علاوہ ادویا ت کی خریداری کے سلسلے میںتمام تر قانو نی تقاضو ں کو پو را کیا جائے ،صوبائی وزیر نے کہا کہ آج کی تقریب میں جتنے مطالبا ت پیش کیئے گئے او رمشکلات و تکا لیف بیا ن کی گئیں ان تمام کابغور ہمدردانہ جا ئزہ لیا جا ئیگا،اور انکے حل کیلئے ہر ممکنا ً اقدامات کیئے جا ئینگے ،انہو ں نے کہا کہ چیئرمین بلا ول بھٹو کی واضع ہدایا ت ہے کہ ایسے تمام اداروںکا جنکا تعلق براہ راست محنت کشوں سے ہے ان کا خاص خیال رکھا جائے اور تمام تر مسائل حل کیئے جا ئیں ،نا صر حسین شاہ نے کہا کہ عبداللہ بلوچ کی سیسی کیلئے بڑی خدمات ہیں جنھوں نے ذوالفقار علی بھٹو کے وژن کو عملی جا معہ پہنا یا ۔
انہوں نے کہا کہ سعید غنی اگرچہ کچھ عرصے وزیر محنت رہے تا ہم انہو ں نے تھو ڑے عرصے میں بہترین کا م کیئے جنکے لیئے ہیں انھیں خراج تحسین پیش کرتا ہو ں ،میری کوشش ہو گی کہ میں سعید غنی کے بنائے ہو ئے ٹریک پر چلو ں حکومت کی نیک نا می اور محنت کشوں کی فلا ح بہبو د کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا کیو نکہ محنت کشوں کے بچے ہمارے بچے ہیں اور انکی بہتری کیلئے اقدامات ہم سب کی مشترکہ ذمے داری ہے ،انہو ں نے کہا کہ سیسی ملا زمین کے سن کو ٹا ،اپ گریڈیشن ،سنیا رٹی لسٹ ،ہا ئو سنگ اسکیم ،پینشن ،پروموشن ،فائیلنگ سسٹم سمیت دیگر تمام مطالبات کا گورننگ با ڈی میں ہمدردی سے جا ئزہ لیا جا ئیگا،اور عمل درآمد کیلئے ہر ممکنہ قانونی اقدامات کیئے جا ئینگے ۔صوبا ئی وزیر نے کہا کہ ادارے کو مزید بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات کیئے جا ئینگے ،محنت کشوں کی رجسٹریشن کیلئے شفاف نظام قائم کیا جائیگا،اس مو قعہ پر صوبائی وزیر نے پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن سندھ ایمپلا ئز سوشل سیکوریٹی انسی ٹیوشن کے نو منتخب عہدیداران و ممبران سے حلف لیا اور حلف اٹھا نے والوں کو مبارکبا د پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ بیمارمحنت کشو ں کی خدمات مزید بہتر انداز میں کرینگے اور محنت کشوں کی خدمت ڈیوٹی سمجھ کر کرنے کے ساتھ ساتھ عبا دت سمجھ کر بھی کرینگے ،تقریب کے مو قعہ پر میزبا نوں کی جانب سے مہمانوں کو سندھ کا روائتی تحفہ اجرک پیش کی گئیں ۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.