ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (آج) ہوگا

اگست کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں ‘ محکمہ موسمیات

پیر 21 اگست 2017 16:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء) ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ( منگل ) چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی سربراہی میں ہوگا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آج 22 اگست کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں کیونکہ چاند کی پیدائش 21 اگست کو رات ساڑھے 11 بجے ہوگی اور 22 اگست کے روز مغرب کے وقت چاند کی عمر 19 گھنٹے 55 منٹ ہوگی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند کی عمر کم ازکم 27 گھنٹے 57 منٹ ہوتو وہ دکھائی دے سکتا ہے، 22 اگست کو سورج غروب ہونے کے بعد چاند 34 منٹ افق پر رہے گا، چاند کی عمر،زاویہ اورافق پررہنے کا وقت چاند دکھائی دینے میں موافق نہیں۔

متعلقہ عنوان :