بنگلہ دیش کی ایم بی بی ایس ‘ بی ڈی ایس کورسز میں پاکستانی طلبہ کے ذاتی خرچے پر 23 نشستوں میں داخلے کی پیشکش

سارک کوٹہ کے تحت 2018 کے داخلوں کی پیشکش کی گئی ،خواہشمند طلبہ 14ستمبر تک نیشنل ٹیسٹ سروس کو درخواستیں دے سکتے ہیں

پیر 21 اگست 2017 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء) بنگلہ دیش نے اپنے سرکاری میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کورسز میں پاکستانی طلبہ کے ذاتی خرچے پر 23نشستوں میں داخلے کی پیشکش کی ہے۔

(جاری ہے)

سارک کوٹہ کے تحت تعلیمی سال 2018 کیلئے ان کورسز میں داخلوں کی پیشکش کی گئی ہے۔ خواہشمند طلبہ اگلے ماہ کی 14 تاریخ تک نیشنل ٹیسٹنگ سروس کو درخواستیں دے سکتے ہیں۔منتخب طلبہ کو ٹیوشن فی اور دیگر واجبات ادا کرنے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :