شکاگو ، دو دن میں 8 افراد ہلاک اور 54 زخمی ہو گئے

پیر 21 اگست 2017 16:10

شکاگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اگست2017ء) امریکہ میں جرائم کا گڑھ قرار دئیے جانے والے شہر شکاگو میں مسلح حملوں کے واقعات میں 8 افراد ہلاک اور 54 زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

شکاگو پولیس نے شہر میں جمعہ سے لے کر اتوار رات تک ہونے والے مسلح حملوں کے اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے۔اعلان کے مطابق شہر کے خاص طور پر جنوبی حصوں میں کثرت سے پیش آنے والے حملوں کے واقعات میں 8 افراد ہلاک اور 54 زخمی ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ شکاگو میں رواں سال میں ہونے والے حملوں میں کل 422 افراد کو ہلاک کر دیا گیا اور 2 ہزار 13 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :