امریکہ کی کمیٹی برائے فنون لطیفہ بھی ٹرمپ سے نالاں، پوری ٹیم نے استعفی دیدیا

پیر 21 اگست 2017 16:10

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اگست2017ء) امریکی حکومت میں مستعفی ہونے کا سلسلہ جاری ،کمیٹی برائے فنون لطیفہ" بھی ٹرمپ سے نالاں، پوری ٹیم نے استعفی دے دیا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاوس کی" کمیٹی برائے فنون لطیفہ" کی پوری ٹیم نے استعفی دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے 16 ارکان نے اس بات کا فیصلہ صدر ٹرمپ کی پالیسیوں اور شارلٹس وِل کے پر تشدد واقعات کے خلاف احتجاجا کیا ہے۔کمیٹی میں امریکہ کے صف اول کے فنکار،مصنف اور معمار شامل تھے جنہوں نے اجتماعی طور پر یہ فیصلہ کیا ہے۔ارکان نے صدر ٹرمپ کو ارسال کردہ خط میں لکھا کہ نسل پرستی امریکی اقدار کا حصہ نہیں اور حکومت کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ اس واقعے پر ضروری اقدامات اختیار نہ کرے۔

متعلقہ عنوان :