نیب بلوچستان کا میگا کرپشن کیس میں ملزمان کی جائیدادکی منتقلی کیلئے سندھ حکومت سے رابطہ ،ترجمان نیب بلوچستان

پیر 21 اگست 2017 16:10

کوئٹہ۔21 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) نیب بلوچستان نے میگا کرپشن کیس میں ملزمان کی جائیدادکی منتقلی کیلئے سندھ حکومت سے رابطہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نیب بلوچستان کے مطابق پیرکے روز نیب بلوچستان نے میگا کرپشن کیس میں گرفتار ملزمان سابق سیکرٹری مشتاق رئیسانی اور دیگرملزمان کی اربوں روپے کی جائیداد کا انکشاف ہوا نیب نے کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ جائیدادیں قبضے میں لی تھی واضح رہے کہ ملزمان کی اربوں کی جائیدادبلوچستان حکومت کے نام منتقل کی جائیگی۔